اوستہ محمد میں فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افرادہلاک ہو گئے
ڈیرہ مرادجمالی ( این این آئی)اوستہ محمد میں فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افرادہلاک ہو گئے پولیس کے مطابق اوستہ محمد فیض آباد پل کے مقام پر دن دیہاڑے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صدردین کو قتل کردیا جبکہ دوسرے واقع میں صدر پولیس تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون اور ایک شخص کو قتل کردیانعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں واقعات کے بارے میں متعلقہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔