نوکنڈی پاور ہاوس سے یومیہ بجلی گھنٹوں میںکٹوتی ،صارفین سراپا احتجاج ،ڈیزل کی بروقت فراہمی میں کیسیکو ناکام،

0 122

نوکنڈی (این این آئی) نوکنڈی پاور ہاوس سے یومیہ بجلی گھنٹوں میںکٹوتی ،صارفین سراپا احتجاج ،ڈیزل کی بروقت فراہمی میں کیسیکو ناکام، تفصیلات کے مطابق نوکنڈی شہر کو جنریٹرز کے ذریعے یومیہ آٹھ گھنٹے بجلی کی سپلائی ہوتی ہے جو کہ چار ،چار گھنٹوں پر مشتمل دن اور رات کے اوقات میں دی جاتی ہے لیکن ڈیزل کی کمی کی وجہ سے دو گھنٹے کم کر کے یومیہ چھ گھنٹے بجلی دی جارہی ہیں جس پر صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے اپیل کی کہ پاور ہاوس میں ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنا کر یومیہ آٹھ گھنٹوں پر مشتمل بجلی کی فراہمی بحال کی جائے پاور ہاوس کے فورمین کا کہنا ہے ڈیزل کی کمی کی وجہ سے ایک گھنٹہ دن اور 1 گھنٹہ رات کی بجلی کی سپلائی میں کمی کی ہے تاکہ کوئٹہ سے جب ڈیزل پہنچ جائیں گے تب تک علاقے میں بجلی کی فراہمی جاری ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل کی کمی صورتحال سے بالا افسران کو اطلاع دی ہے انشاء اللہ جلد ڈیزل کی فراہمی ممکن ہو کر مکمل گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمدحسنی سے اپیل کی کہ نوکنڈی میں ڈیزل کے مسئلے پر چیف کیسیکو سے بات کرکے اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ برو

Leave A Reply

Your email address will not be published.