فارن فنڈنگ ثابت ہوگئی، یہودی اور مودی کا یار غدار ہے، مولانا فضل الرحمان

0 202

جنازہ پڑھ کے چھوڑتا ہے، غیرت مند مولوی یہودیوں اور ہندوں کے ماہانہ 10ہزار پر لعنت بھیجتے ہیں، صدر پی ڈی ایم
اسلام آباد( امروز ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ ثابت ہوگئی، یہودی اور مودی کا یار غدار ہے،5 فروری کولیاقت باغ میں ان کا جنازہ نکالیں گے، مولوی جنازہ پڑھ کے چھوڑتا ہے، ہم ان کو نکال کردم لیں گے، غیرت مند مولوی یہودیوں اور ہندوں کے ماہانہ 10ہزار پر لعنت بھیجتے ہیں، مشکوک شخص کو کرسی پر بٹھانے والے بھی مشکوک ہوجاتے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیخلاف الیکشن کمیشن اسلام آباد دفتر کے باہر پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج حکمرانوں کوایک نمونہ دکھایا ہے کہ جب لانگ مارچ ہوگا تو کیا ہوگا۔ 8 اگست 2018 کو اسی جگہ مظاہرہ کرکے الیکشن کو متفقہ طور پر مسترد کیا تھا، آج بھی کہتے ہیں یہ حکومت منتخب نہیں ، اس کو ملک پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات نہیں کرواسکے، کچھ طاقتور اداروں نے الیکشن پر قبضہ کیا ، مرضی کے نتائج مرتب کیے، قوم پر ڈفلی بجانے والے کو مسلط کردیا، جس کے پاس معیشت چلانے ، سیاست کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، ایک نااہل حکمران کو اس لیے کرسی پر بٹھایا گیا کہ یہ احمق سامنے رہے گا اس کے پیچھے طاقتور ادارے حکومت چلائیں گے۔میں 2012 کہہ رہا ہوں کہ یہ یہودی ایجنٹ ہے، وہاں سے سپورٹ حاصل ہے، آج پوری قوم پر آشکار ہوگیا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کے فنڈز پر الیکشن لڑا اور پارٹی تشکیل دی، یہ وہ پیسا ہے کہ 2013 کے الیکشن کے بعد مجھے بتایا گیا کہ اتنا بڑا پیسا ہے کہ ملک کے گلی کوچوں تک جائے گا، ایک ایک مسجداور ایک ایک مولوی تک جائے گا، مولانا فضل الرحمان تم اکیلے رہ جا گے، تمارا مولوی بھی تمہارے ساتھ نہیں کھڑا ہوگا، پھر دنیا نے دیکھا جب صوبہ خیبرپختونخواہ میں مسجد امام کو ماہانہ 10ہزار دینے کا اعلان کیا تو ایک مولوی نہیں ملا جس نے پیسا قبول کیا، آج پھر اعلان کیا جارہا ہے کہ مساجد کے علما کو پیسے دیں گے، میں پھرکہتا ہوں کہ یہودیوں اور ہندوں کا پیسا تمہارے منہ پر مارتے ہیں، وہ پیسا تمہیں سجتا ہے مولویوں کو نہیں سجتا، کوئی غیرت مند امام ، مولوی یہودیوں اور ہندوں کے پیسے پر لعنت بھیجتا ہے، ہم بھوکا سوجائیں گے تمہارے پیسے پر لعنت بھیجتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لٹکایا، 23 اکانٹس کو خفیہ رکھا گیا، یہ حکومت میں رہنے کے اہل نہیں، اگر نوازشریف کو اقامے اور بیٹے سے تنخواہ لینے پر جولی بھی نہیں اس پر نااہل کیا جاتا ہے، تو پھر ہمارے دشمنوں اسرائیل ہندوستان کے پیسے پر ایک مشکوک شخص کو حکمران بنایا گیا، جو حساسیت کے لحاظ سے ایٹمی طاقت ہے، کرسی پر بٹھانے کیلئے جس نے بھی پشت بانی کی سہارا دیا، وہ سب مشکوک ہوجاتے ہیں،ہمیں مجبور مت کرو پھر کہتے ہیں اداروں کی بات کرتے ہیں، ادارے آسمان سے نہیں اترے، ادارے ہمارے سوسائٹی کے لوگ ہیں، ان اداروں نے جرائم کیے ہیں، جن کے نتیجے میں پاکستان ٹوٹا، ان اداروں نے پاکستان کو یہاں تک پہنچایا کوئی قرضہ دینے کو تیار نہیں، چین ، سعودی عرب، یواے ای ہم پر اعتما د نہیں کررہا، افغانستان اور ایران ہندوستان کے کیمپ میں چلے گئے، بتا اس خارجہ پالیسی کے ساتھ پاکستان کو کیسے باقی رکھ سکیں گے؟ انہوں نے یورپ، امریکا، مشرق وسطی سے ہنڈی کے ذریعے پیسا لیا، عوام کو کیا دے رہے ہیں؟ اس پیسے کو عیاشیوں کے لیے استعمال کررہے ہیں، انہو ں نے خواب ریاست مدینہ کا دکھایا قوم صبح اٹھی تو رخ کوفے کی طرف تھا ، یہودی کا جو یار ہے ، مودی کا جو یار وہ غدار ہے۔یہودو ہنود دونوں اس کو سہارا دے رہے ہیں۔ میرے محترم دوستو! حقائق سب سامنے آچکے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.