صوبائی حکومت کے اقدامات صوبے میں انقلابی حیثیت رکھتے ہیں،بشریٰ رند
صوبائی حکومت نہ صرف ترقی یافتہ بلکہ ترقی پزیر علاقوں کی طرف بھی اپنی توجہمرکوز کئے ہوئے ہیں
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے لیے 119 منصوبوں کی منظوری قابل تحسین ہے۔صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات صوبے میں انقلابی حیثیت رکھتے ہیں۔ صوبائی حکومت نہ صرف ترقی یافتہ بلکہ ترقی پزیر علاقوں کی طرف بھی اپنی توجہمرکوز کئے ہوئے ہےں۔بہت جلد ان منصوبوں کے ثمرات مرتب ہونا شروع ہو جائیں گے جوکہ ترقی کیلئے م¶ثر اور فائدہ مند ہوں گے۔صوبائی حکومت بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ صوبائی حکومت کا یہ وژن ہے کہ ترقی کا حق صرف چند مخصوص علاقوں اور لوگوں کے لئے نہیں ترقی کا حق مساوی طور پر پورے صوبے کو دیا جا رہا ہے کیونکہ صوبے کی ترقی ہی ہماری منزل ہے۔حکومتی اقدامات جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ صوبے میںا صلاحات کے دور رس اور مثبت اثرات مرتب ہوں اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور ترقی کے حصول کے لئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے اثرات نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں