کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کوچ الٹنے سے 8افراد جاں بحق

0 165

جاں بحق کی نعشوں و زخمیوں کو ایدھی ایمبولنس و پولیس موبائل کےزریعے سرکاری ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا
اوتھل(امروز ویب ڈیسک )پنجگورسے کراچی جانیوالی مسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابوہوکر بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پرقائم نمی لیویز چیک پوسٹ پر تعینات 2 اہلکاروں کو کچلتے ہوئے چیک پوسٹ سے ٹکراکرالٹ گءجس کے باعث دولیویزاہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر ہی جاںبحق جبکہ دو لیویزاہلکارو سمیت 17مسافر زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی SHOبیلہ محمداسحاق رونجھو اوتھل بیلہ وندر کی ایمبولنیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرریسکیو ٹیموں کی نگرانی کرتے ہوئے جاں بحق کی نعشوں و زخمیوں کو ایدھی ایمبولنس و پولیس موبائل کےزریعے سرکاری ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا جہاں جاںبحق دو لیویز اہلکاروں کی شناخت. اسلم اور یوسف ساکن بیلہ جبکہ مسافرکوچ میں سوار خواتین و بچوں سمیت 8افراد موقع پرہی جاںبحق ہوگئےجبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت کوچ میں سوار 17مسافرزخمی ہوگئےجاںبحق کی نعشوں و زخمیوں کو ہسپتال بیلہ منتقل کردیاگیا جہاں نعشیں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیاگیا زخمیوں میں خواتین. بچےاورمرد بھی شامل تھےزخمیوں میں 5زخمیوں کی حالت تشویشناک بتاءجارہی تھی مسافرکوچ میں سوار چھ مسافرجاںبحق ہونے والوں میں دو خواتین دو بچے. دو مرد شامل تھے جبکہ زخمیوں میں میں دو لیویزاہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے زخمی لیویز اہلکاروں کاتعلق لسبیلہ کے شہربیلہ سے بتایا جارہاہے جبکہ کوچ میں سوار مسافروں کا تعلق اندرون بلوچستان سے ہے پولیس زرائع کیمطابق مسافر کوچ کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی.حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں محمد اسلم ولد عبداللہ سکنہ رجل بیلا لیویز سپاہی، محمد یوسف ولد محمد امین قوم دودا سکنہ لنگڑا بیلا لیویز سپاہی،خاتون بی بی ناز زوجہ عبدالستار قوم میروانی سکنہ نال عمر 30 سال، زلیخاہ عمر 31 سال پنجگور،حلیم جان ولد محمد اکبر قوم بلوچ سکنہ پنجگور ،گل شمع و ولد صابر پنجگور، نوردان عمر 4 سال ولد ماجد پنجگور۔ بسمہ عمر 5 سال ولد ماجد لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولنس اور ریسکیو 1122 کے ذریعے سول ہسپتال بیلہ لایا گیا مزید تحقیقات لیویز بیلا کررہی ہے۔جبکہ زخمیوں میں1۔گلاب علی ناہب لیویز رسالدار قوم بلوچ سکنہ بیلا، محمد الیاس سپاہی لیویز سکنہ بیلا۔ محمد یعقوب ولد ماسٹر اقبال عمر 8 سال سکنہ پنجگور،محمد سلیم ولد در محمد قوم بلوچ ریس گوٹھ کراچی عمر 55 سال ،حمیداللہ ولد عبدالمجید قوم میروانی سکنہ تحصیل نال عمر 40 سال_ نوروز خان ولد عبدالستار سکنہ نال عمر 5 سال، ساگر ولد صابر قوم بلوچ سکنہ پنجگور عمر 6 سال،فاطمہ زوجہ ماجد قوم بلوچ سکنہ پنجگور شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.