حکومت بلوچستان نے نااہلی کی تمام حدیں پار کرلی، ساجد ترین ایڈووکیٹ

0 179

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں وزیر اعلی جام کمال اور حکومت کے خلاف توہین عدالت ،پی ایس ڈی پی کی پیٹشنز کی سماعت آج ہوگی اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی ملک سکندرخان ایڈووکیٹ، ملک نصیر احمد شاہوانی ، نصر اللہ زیرے اپنے کونسل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔سپریم کورٹ آف پاکستان آج بروز بدھ 27 جنوری کو وزیراعلی جام کمال ، چیف سیکرٹری اور دیگر کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے ساجد ترین ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر توہین عدالت کی درخواست اور پی ایس ڈی پی برائے سال 2020-21 سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، ملک نصیر احمدشاہوانی ،نصر اللہ زیرے اور وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے نااہلی کی تمام حدیں پار کرکے کرپشن کی تمام حدود عبور کرلیں، ہم بلوچستان کے مستقبل کیلئے سپریم کورٹ جا رہے ہیںجام حکومت کی کرپشن اور نااہلی پر بلوچستان کی اپوزیشن خاموش نہیں بیٹھ سکتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ انصاف کے ساتھ اس کیس کا فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پی ایس ڈی پی 2020-21 سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی جبکہ ساجد ترین ایڈووکیٹ اور ملک سکندر ایڈووکیٹ نے حال ہی میں 2020-2021 پی ایس ڈی پی سپریم کورٹ کے فیصلے اور پلاننگ کمیشن کی گائیڈلائنز کے خلاف بنانے پر حکومت بلوچستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔دونوں ہی مقدمات کی سپریم کورٹ آف پاکستان ایک ساتھ سماعت کرے گی۔وزیر اعلی جام کمال نے بھی اعلان کیاتھاکہ وہ خود پی ایس ڈی پی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوںگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.