حکومت بلوچستان غذائی قلت کے سد باب کیلئے سنجیدہ ہے،سردار یارمحمد رند

0 152

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان خوراک کی قلت سمیت غذائی کمی کے شکار بچوں اور بالغ افراد کے چیلنجوں سے آگا ہ ہے اور اس کے سد باب اور حل کیلئے سنجیدہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد سے خصوصی ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ساری مشکلات کے باوجود خوراک کی قلت اور غذائی کمی کے شکار کے افراد کے حوالے سے نہ صرف بھر پور عزم رکھتے ہیں بلکہ اس پر مستقل طور پر اقدامات بھی اٹھارہے ہیں حکومت بلوچستان اور ڈبلیو ا یف پی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اجتماعی دانش اور ٹیم ورک ہی سے مسائل پر قابو پا یا جاسکتا ہے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ خوراک جیسے عالمی مسئلے پر ہماری پوری توجہ مرکوز ہے اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی مدد اور تعاون سے ٹھوس بنیادوں پر انسانی کی خدمت کا ادارہ رکھتے ہیں سردار یار محمد رند نے کہا کہ عرصہ سے چلا آرہی خشک سالی سے کافی مسائل پیدا ہوچکے ہیں جن کے اثرات پر قابو پانے کیلئے دو ررس اقدامات کئے جارہے ہیں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبے کے مسائل کو الگ انداز سے حل کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر انہوں نے ورلڈفوڈ پروگرام کے وفد کے سربراہ اور کنٹری ڈائریکٹر کرسٹوفر کے صوبائی صدر ورلڈ فوڈ پروگرام ڈاکٹر فاریہ احسن،ہیڈ آ سپلائی،چین محمود کتیش اور حیدر جمالدینی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہااور عالمی ادارہ خوراک کی خدمات کو سراہا صوبائی وزیر تعلیم نے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ غذائی قلت ک مضمرات سے بچوں اور معاشرے کے افراد کو بچا نا اس بات کی ضمانت ہے کہ ایک صحت مند نسل سے ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے سردار یار محمد رند نے کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی بھی اسی میں ہے کہ بلوچستان کا کوئی بچہ،ماں یا کوئی بھی فرد خوراک کی کمی کاشکار نہ رہے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کرسٹو فر کے نے کہا کہ ہمارا ادارہ عالمی سطح پر خوراک اور غذائی قلت پرکام کررہا ہے اور پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ہم اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کااستعمال کرنے کیلئے آمادہ ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر غذا سے متعلق شعور اور آگاہی فراہم کرنا نا ممکن ہے لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ بلوچستان میں اسکولوں کا ایک وسیع منظم نیٹ ورک موجود ہے جس کیلئے حکومت کی شراکت کے ساتھ خوراک اور غذائی قلت کی وباءسے بخوبی نمٹا جاسکتا ہے کرسٹو فر کے نے یار محمد رند کے تعلیم اور ترقی کے حوالے سے وژن کو سراہتے ہوئے ہر سطح پرم سائل کے حل اور رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنے اور اپنے ادارے کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان خوراک کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کے خوش نصیب ممالک میں شمار ہوتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس شعبے کی طرف مناسب توجہ دی جائے اور زیادہ سے زیادہ کوالٹی کے ساتھ اس کے تقسیم کار کیلئے سائنسی بنیادوں پر نظام استوار کیا جائے سردار یار محمد رند نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کوششوں سے تمام اقدامات کی شفافیت اور قابل عمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں اور اس انسانی مسئلہ کے ہمیشہ ہمیشہ خاتمے کیلئے تیار ہیں اس خصوصی ملاقات میں محکمہ تعلیم کالجز کے سیکرٹری ہاشم خان غلزئی اور سیکرٹری سیکنڈری تعلیم شیر خان بازئی بھی موجود تھے جنہوں نے وفد کے تعلیم سے متعلق جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.