بلوچستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران

0 210

کوئٹہ ( امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر برائے خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاہے کہ بلوچستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں پر جاری بھارتی بربریت اور مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ،بلوچستان کی عوام یوم یکجہتی کشمیر بھر پور قومی جوش وجذبے سے منائیںگے ،کشمیر پاکستان کی ڈیفنس لائن ہے مودی سرکار کی ظلم ودہشت گردی کے خلاف جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ہم مقبوضہ ریاست میں جاری بھارتی دہشت گردی ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کریں گے بلوچستانی اور پاکستانی عوام کشمیری عوام کی پشت پر ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں جابر وظالم بھارتی حکومت کی جانب سے جاری ظلم وبربریت کے خلاف آواز بلند کرناچاہےے ،بلوچستان کی عوام اور بلوچستان عوامی پارٹی مظلوم کشمیریوں کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں کشمیرکی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم کشمیر کی آزادی کیلئے افواج پاکستان کے جہاد میں ساتھ دیں گے، ظلم کے خلاف سب ملکر جدوجہد کریں گے توظلم وجبر میں کمی آئیگی کشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل ہے ہم نے پاکستان کو مکمل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے بلوچستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں پر جاری بھارتی بربریت اور مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ،بلوچستان کی عوام یوم یکجہتی کشمیر بھر پور قومی جوش وجذبے سے منائیںگے ، ہندوستان ظالم اور دہشت گردہے انہوں نے کشمیر ی عوام پر مظالم کی انتہاکر دی ہے وہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.