سبی، کوئٹہ بم دھماکے، 2 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

0 253

سبی /کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کمشنر آفس کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کمشنر آفس کے سامنے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے قریب دھماکے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت ندیم ولد محمد لقمان کے نام سے ہوئی ہے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی ۔نامعلوم افراد نے سبی کے علاقہ دہپال چونگی کے قریب چاکر روڈ سبی پر دستی بم پھےنک دےا 16افراد ذخمی دو افراد کی حالات نازک ہسپتالوں مےں اےمرجنسی نافذ کردی گئی شہر مےں سےکورٹی ہائی الرٹ جائے وقوعہ کو سےکورٹی فورسز نے گھےرے مےں لے کر تحقیقات شروع کردیتفصےلات کے مطابق سبی کے علاقہ دہپال چونگی کے قریب چاکر روڈ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھےنک کر رفوچکر ہوئے دستی پر سٹرک پر روز دار دھماکہ سے پھٹ گےا جس کے نتےجے مےں قریب موجود دو بچوں سمےت 16افراد ذخمی ہوئے جن مےں کاشف ، غلام حسےن ، زماں ، عبدالوجد ، غلام نبی ، شبےر احمد بلال ،محمد امےن ، مہردل ، علی دوست علی خان ، جان محمد ، محمد عالم محمد رمضان خےر بخش ، تاج محمد ، اعجاز ، نصےب اللہ ، حبےب اللہ ، دےدار حسےن ، روزی خان ، عبےد اللہ ، نہال ےوسف ، حمید اللہ اور محمد پناہ شامل تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سےکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھےرے مےں لے کر ذخمیوں کو سول ہسپتال سبی لے گئے دستی بم دھماکہ کی اطلاع ملنے پر سول ہسپتال سبی مےں اےمرجنسی نافذ کردی گئی شدےد ذخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی اےم اےچ ہسپتال لے جاےا گےا جہاں دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جائے وقوعہ پر ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر ےاسر خان بازئی ، ونگ کمانڈر کرنل جواد احمد ، اےس اےس پی سبی ملک فاروق فےض لہڑی ، اسسٹنٹ کمشنر سبی محمد اسماعےل مےنگل سمےت پوےس و حساس اداروں کے آفیسران پہنچے تحقیقا ت شروع کردی خبر آنے تک شہر مےں سےکورٹی کو ہائی الرٹ کردےا گےا جبکہ ملزماں کی تلاش بھی شروع کردی گئی واضح رہے کہ ےوم کشمےر کے موقع پر سبی ےوتھ اتحاد آرگنائزےشن کی رےلی چند منٹ قبل وہاں سے گزری تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.