شہبازشریف سے اہل خانہ کی ملاقات، صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی

0 204

لاہور (امروز ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ان کے اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔ بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کی ہمشیرہ ،صاحبزادی اور حمزہ شہباز کی اہلیہ نے شہباز شریف سے ملاقات کر کے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔اہل خانہ نے شہبازشریف کو لندن میں ہتک عزت مقدمے کی کارروائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔یاد رہے کہ شہباز شریف کو دو روز قبل نجی ہسپتال منتقل کر کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.