بی این پی نے لسبیلہ کے واجہ قاسم رونجھو کو سینیٹ ٹکٹ جاری کردیا

0 185

اوتھل(امروز ویب ڈیسک) بی این پی نے لسبیلہ کے واجہ قاسم رونجھو کو سینیٹ ٹکٹ جاری کردیا، ہفتے کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے پارلیمانی بورڈ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما و بی این پی سینٹرل کمیٹی کے رکن لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے واجہ محمد قاسم رونجھو کو سینیٹ ٹکٹ جاری کردیا

بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے انہیں سینیٹ ٹکٹ دیتے ہوئے مبارکباد بھی پیش کی، دریں اثناءبی این پی لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ عاصم رونجھو اور دیگر کارکنوں نے واجہ قاسم رونجھو کو سینیٹ ٹکٹ ملنے کی خوشی میں بیلہ میں مٹھائی تقسیم کی

اس موقع پر ایڈوکیٹ عاصم رونجھو نے کہاکہ واجہ قاسم رونجھو کو ایوان بالا کا ٹکٹ ملنا خوش آئند اقدام ہے بی این پی لسبیلہ کے کارکنان پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.