مدارس دینی تعلیم کی درس گاہیں ہی نہیں بلکہ نوجوانوں کی تربیت اور اصلاح کا کام کر رہی ہیں‘علامہ عطاء اللہ بندیالوی
سرگودھا(این این آئی)جمعیت اشاعت التوحید و السنہ پنجاب کے نائب صدر علامہ عطاء اللہ بندیالوی نے کہا کہ مدارس دینی تعلیم کی درس گاہیں ہی نہیں بلکہ نوجوانوں کی تربیت اور اصلاح کا کام کر رہی ہیں جن سے فارغ التحصیل طلبہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرہ کی اطلاع اور تبلیغ دین کے اپنا کردار ادا کریں اور اپنی صلاحیتوں سے عوام کو قرآن وسنت کی تعلیمات سے روشناس کر کے دعوت توحید دیں جس سے معاشرہ میں مغربی تہزیب کی یلغار کے آگے مضبوط بند بندھ جائیں گے۔انہوں نے جامعہ ضیاء العلوم کے اب تک فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا جو وقت مدرسہ کی تعلیم میں گزارا اسے ہمشہ مشعل راہ بنا کر توحید کے علم کو بلند رکھیں گے تو نہ صرف اپنی درس و تدریس سے معاشرہ کی بے راہ روی کو روکا جا سکے گا بلکے اللہ کی رحمت اور برکت سے ہم سب اللہ تعالی کے سامنے سرخرو ہو کر اپنی ذمہ داری کو پورا کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرہ کے بگاڑ نے نوجوان نسل کو مغربی تہذیب میں جکڑ نے کا جو طرز زندگی دیا ہے ہم نے اپنے ممبر و محراب سے اس کا نہ صرف راستہ روکنا ہے بلکہ اللہ کی توحید اور سنت نبوی کو عام کرنا ہے۔تاکہ معاشرہ کو اسلامی تعلیمات سے مالا مال کیا جا سکے اس سے اسلام دشمن قوتوں کو جو تکلیف ہو گی وہ ہمارے لئے راہ نجات ثابت ہو گا-