عوام کے ذاتی املاک کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، احمد نواز بلوچ
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے کلی فیروز آباد کے املاک متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انکو یقین دلایا کہ انکی زمینوں کو بلاجواز گرانے اور اونے پونے داموں خرید فروخت نہیں کرنے دینگے۔
اہلیان کلی فیروز آباد کے متاثرین سے بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے املاک کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور انکے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں کرنے دینگے۔ مذید برآں انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں حکام بالا سے ملاقات کرکے اہلیان فیروز آباد کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔