کوئٹہ میں احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے مالی فوائد حاصل کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ

0 147

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے مالی فوائد حاصل کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا،جرم ثابت ہونے پر سابق پوسٹ ماسٹر کو دو سال قیداورچار لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنادی گئی،دوسری جانب میڈیکل اسٹنٹ خریداری میں مبینہ خوردبرد کیس کی سماعت استغاثہ کے گواہوں کی عدم پیشی کے باعث پیشرفت کے بغیر ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت ون کے جج منور احمد شاہوانی نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے مالی فوائد حاصل کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا، احتساب عدالت نے سابق پوسٹ ماسٹر گنداخہ فیاض علی جمالی کو جرم ثابت ہونے پر دوسال قیداورچار لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی، نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی۔ نیب بلوچستان نے ملزم فیاض جمالی کے خلاف منی آرڈرز کی رقوم میں خوردبرد کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھا۔دریں اثناء دل کے مریضوں کیلئے اسٹنٹ خریداری میں مبینہ خوردبردکیس کی سماعت ہوئی ،کیس میں نامزد سابق ڈائریکٹرمیڈیکل سپلائی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر یوسف بزنجوودیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے،استغاثہ کے گواہوں کی عدم پیشی کے باعث سماعت پیشرفت کے بغیر28 فروری تک ملتوی کردی گئی، سابق ڈائریکٹر ایم ایس ڈی یوسف بزنجو اور دیگرپر میڈیکل اسٹنٹس خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.