اعلی خوراک انسان کی بنیادی ضرورت ہے،سردار کھیتران

0 204

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمان کھیتران نےحکومت بلوچستان کی ترجیحات کی روشنی میں محکمہ خوراک اور عالمی ادارہ خوراک پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں فوڈ سپورٹ سسٹم کو مضبوط بنانے کے عنوان سے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کے دوسرے دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اعلی خوراک انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور ہر پاکستانی کو مناسب خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو صحت افزا اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں سردار کھیتران نے کہا ہے کہ خوراک کی تقسیم وہاں کی آبادی کے تناسب پر ہوتا ہے۔مگر اس بابت شعور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا شمار گنجان آباد ممالک میں ہونے لگا ہے قیام پاکستان سے لے کر اب تک آبادی کی شرح بہت تیز رفتاری سے بڑھی ہے اس لیے ہمیشہ سے افراد اور وسائل کے درمیان ایک گہرا فرق رہا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں بیروزگاری،تعلیم کے حوالے سے معاملات اور صحت کے حوالے سے مسائل سر اٹھاتے رہے ہیں

اور لاکھ کوششوں کے باوجود ان پر قابو نہ پایا جا سکا۔انہوں نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے عالمی ادارہ خوراک پاکستان اور محکمہ خوراک بلوچستان کے فوڈ سپورٹ سسٹم کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں ماں اور بچے کی صحت کو اپنی ترجیحات میں شامل کر کے ان کےخوراک اور آبادی کے تناسب پر کنٹرول کرنے کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا ہے۔جبکہ وفاقی حکومت بطور خاص وزیراعظم عمران خان نے آبادی کے مسئلہ کو اپنی ترجیحات میں شامل کر کے اچھی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

سردار عبدالرحمان کھیتران نےمزید کہا ہے کہ اللہ کرے کہ آبادی کے جن پر قابو پایا جاسکے ورنہ ہم جتنی بھی محنت کریں جتنے بھی وسائل بڑھائیں آبادی کا سیلاب انہیں ہضم کر جائے گا۔دوسری جانب زیادہ آبادی سے بچوں پر اچھی طرح توجہ دینا بھی ممکن نہیں رہتا اسی لیے یہ پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر یکجا ہو کر کوششیں تیزکریں۔اگر ہمیں اپنے کل کو خوبصورت بنانا ہے

تو ہمیں آج اس کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔کیونکہ نومولود بچوں اور ما ¶ں کے لئے قرآن پاک کی تعلیمات میں بنیادی غذائیت پر خصوصی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔وزیر خوراک و بہبود آبادی نے مزید کہا ہے کہ سماجی ماہرین اور زرعی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ زمین پے پیدا ہونے والے اناج سے خوراک کم نہیں ہوئی ہے لیکن اصل مسئلہ اس کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانا ہے ان ماہرین کے مطابق خوراک کھانے سے زیادہ ضائع ہو جاتی ہے اور یہی بھوک میں افزائش کی بنیاد ہے اس عمل میں ضروری ہے

کہ خوراک کے ضائع ہونے کے سلسلے کو کسی طرح روکا جائے اور اگر ایسا ہو جاتا ہے تو بھوک کا نشان مٹانا آسان ہوگا۔لہذا نومولود بچوں کی غذائیت،ما ¶ں کی صحت،عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی،آبادی و درپیش مسائل سے عوام کو موثر آگاہی دینے کیلئے میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.