لشکری رئیسانی نے حلقہ پی بی 31 میں انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق دائر آئینی درخواست کی فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

0 151

کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)نوابزادہ لشکری رئیسانی نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31 میں انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق دائر آئینی درخواست کی فوری سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

۔ 2018ءکے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31 سے بی این پی کے امیدوار نوابزادہ لشکری رئیسانی کے وکلاءنے ہفتے کے روز سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی بی 31 میں انتخابی بے

ضابطگیوں سے متعلق کیس 2019ءسے زیرسماعت ہے تاہم اس کا فیصلہ نہیں دیا جارہا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ میں انتخابات شفاف نہیں ہوئے ہیں دھاندلی کی گئی ہے یہ معاملہ اپنی فطرت میں فوری نوعیت کا ہے جو مقررہ وقت گزرنے کے باوجود اس اپیل کا فیصلہ نہیں کیا جارہا

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس کا فیصلہ جلد از جلد صادر کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.