حماس کے لبنانی ریاست اور اس کے تمام اداروں کیساتھ خوش گوار تعلقات قائم ہیں،احمد عبد الہادی

0 143

بیروت (این این آئی)لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مندوب احمد عبد الہادی نے کہا ہے کہ حماس کے لبنانی ریاست اور اس کے تمام اداروں کیساتھ خوش گوار تعلقات قائم ہیں،حماس لبنان کی سلامتی اور خود مختاری کی حامی اور بیروت کے اندرونی امور میں مداخلت سے گریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔القدس ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عبدالہادی نے کہا کہ لبنان میں انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کرکے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ صہیونی دشمن کے جاسوس کی گرفتاری سے لبنان میں موساد کیلئے کام کرنیوالے دوسرے جاسوسوں اور ایجنٹوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ کے درمیان تعلقات شام کی صورتحال کی وجہ سے تعلقات متاثر ہوئے تھے مگر ہم ایک بار پھر ماضی کی طرف پلٹ رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہاک ہ حماس اور حزب اللہ کا دشمن صرف اسرائیل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.