وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی اے پی کے ناراض ارکان اسمبلی کو منانے کیلئے رابطے تیز کر دئیے رات گئے ذاتی طور پر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اسمبلی کو منانے کے لئے رابطے تیز کر دئےے رات گئے ذاتی طور پر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں ، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن ہفتہ کی رات گئے
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران اور پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند کے گھر گئے جہاں انہوں نے دونوں ارکان سے ملاقات کر کے انکے تحفظات کو سنا اور انکے مسائل حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا وزیراعلیٰ کی جانب سے ملاقاتوںکا سلسلہ رات گئے
تک جاری رہا واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ناراض ارکان سے وزیراعلیٰ نے یہ پہلی ملاقات ہے ۔