بلوچستان نیشنل پارٹی سیسہ پلائی طاقت بنتی جارہی ہے، بی این پی کوئٹہ

0 324

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی سیسہ پلائی طاقت بنتی جارہی ہے اور لوگ جوق درجوق تنظیم کاری میں حصہ لینا اس بات کی تائید ہے کہ بی این پی کوئٹہ میں متحرک وفعال جماعت ہے پارٹی نے بلوچستان میں بلوچ،پشتون ہزارہ اور آبادکاروں کو یکجاکررہی ہے

جس سے نفرتوں کاخاتمہ ہوگا۔ان خیالات کااظہار کلی لالا آباد مغربی باہی پاس پر یونٹ کی افتتاحی پروگرام سے بی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری ،آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر ملک محی الدین لہڑی ،ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی ،شکاری ستار بلوچ، عبدالغفار مینگل ،ڈاکٹر غلام مصطفی عرف صفی بلوچ، اقبال مینگل اور کامریڈ قدوس بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی سیسہ پلائی دیوار بنتی جارہی ہے اور عوامی طاقت کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ کوئٹہ میں تنظیم کاری میں عوام کی جوق درجوق شرکت سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ ودیگربلوچستانی عوام کی ترجمان جماعت ہے اوراب بھی عوام کا اعتماد قائد بی این پی سرداراخترجان مینگل پرقائم ہے ،پارٹی ہی کوئٹہ سے بلوچ،پشتون ،ہزارہ ،آباد کار کویکجاکررہی ہے کوئٹہ میں پارٹی فعال ومتحرک بنتی جارہی ہے ہمارے لئے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ عوام کااعتماد پارٹی کو حاصل ہے ۔

اس موقع پر الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی ممبران ملک محی الدین لہڑی ،شکاری ستار بلوچ تھے الیکشن کے مطابق یونٹ سیکرٹری غلام مصطفی عرف صفی پرکانی ،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری نعمت اللہ جان بلوچ، ضلعی کونسلر لالا عبدالغفار مینگل منتخب ہوئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.