خضدار کے دیہی و شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں افراد غذائی قلت کے شکار

0 351

خضدار(امروز ویب ڈیسک) خضدار کے دیہی و شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں افراد غذائی قلت کے شکار ہیں ، غربت پسماندگی بھوک و افلا س نے پورے ضلع میں ڈیرے ڈال رکھاہے ،خضدار کا کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے کہ جہاں غریب و بے بس لوگ نہ ہوں ۔15 اکتوبر کوعالمی یومِ خوراک منایاجاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد بہتر پیداوار اچھا ماحول ، کفالت کرنے والی غذائیت اور اچھی زندگی کے تاثر کو عام کرنا

اور اس کے لئے اختیار داروں کو توجہ مبذول کرانا ہے تاہم بلوچستان کے تمام علاقے پسماندہ اور یہاں رہائش پذیر لوگ خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔وسیع و عریض ضلع خضدار کا شمار بھی انہیں پسماندہ اضلاع میں ہوتا ہے جہاں عوام الناس کی اکثریت لاچار و مجبور غریب اور بھوک و افلا س سے نڈھال ہیں ۔ شہروں میں رہائش پذیرلوگوں کی اکثریت بھی دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں جب کہ دیہی اور قصبہ جات میں یہ صورتحال مذید ابتر اور ناگفتہ بہ ہے جہاں لوگ بھوک و افلا س اور غذائی قلت کے شکار ہیں

۔لوگوں کو ذرائع آمدن نہیں ہے بعض مقامات پر سوفیصد لوگ غریب ہیںتو کہی اٹھانے فیصد لوگ غریب اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔یہاں کے لوگوں کو زندگی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے آج تک بھی موثر حکمت عملی اپنائی نہیں گئی ہے اور نہ ہی لوگوں کی زندگی بدلنے کے لئے کوئی منصوبہ بندی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہر آنے والے دن کے ساتھ لوگ مذید غریب بنتے جارہے ہیں اور غذائی قلت کا شکار ہورہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.