ناراض اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے بےبنیاد پراپیگنڈا کیاجارہا ہے، لیاقت شاہوانی

0 174

چار معزز اراکین اسمبلی کو غائب کئے جانے کے حوالے سے الزام کو یکسرمسترد کرتاہوں بدقسمتی سے ناراض اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے بےبنیاد پراپیگنڈا کیاجارہاہے،حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ چار معزز اراکین اسمبلی کو غائب کئے جانے کے حوالے سے الزام کو یکسرمسترد کرتاہوں بدقسمتی سے ناراض اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے بےبنیاد پراپیگنڈا کیاجارہاہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بیس اکتوبر کو اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن اور ناراض اراکین نے42اراکین ہونے دعوی کیا تھا لیکن وہ 33رہ گئے ،، پھر پانچ معزز اراکین کو غائب کئے جانے کےحوالے سے الزام عائد کیا گیا،،تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کےدن لالہ رشید بلوچ ایوان میں پہنچ گئے تھے،

لالہ رشید بلوچ نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کےحوالےسےووٹ بھی دیاتھا،بشری رند اور ماہ جبین شیران کے ٹویٹ بھی آچکے ہیں،لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ناراض اور اپوزیشن اراکین بوکھلاہٹ کاشکارہیںاسمبلی کے تقدس کی پامالی کو وطیرہ بنایا گیا ہے اپوزیشن کے ساتھ ان کے اتحادی سب کو نشانہ بنارہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.