ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ گریڈ بی کے ڈراز (آج)نکالے جائینگے

0 190

اسلام آباد (امروز نیوز) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ گریڈ بی کے ڈرا ز (آج) ہفتہ کو نکالے جائینگے ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اوج ظہور کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر نگرانی منعقد ہونیوالی چمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں 26فروری سے 2مارچ تک کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 8ٹیمیں راولپنڈی ، اسلام آباد ، کراچی، کوہاٹ ، مردان ، میرپور خاص، ڈیرہ اسماعیل خان اور سرگودھا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ انہوں نے بتایا کہ چمپئن شپ کیلئے ڈراز کا اعلان (کل) ہفتہ کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ہیڈ آفس لاہور میں کیا جائیگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.