گنداواہ، فلٹریشن پلانٹس غیر فعال، شہری صاف پانی سے محروم

0 147

بارہا متعلقہ حکام کو توجہ مبذول کرائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،شہری حلقے
گنداواہ(امروز ویب ڈیسک) متعلقہ حکام کی عدم توجہ، ضلعی ہیڈکوارٹر میں پینے کے صاف پانی کا حصول بھی انتہائی مشکل ہوگیا

مختلف جگہوں پر نصب فلٹریشن پلانٹس غیر فعال لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا تفصیلات کے مطابق شہر میں مختلف جگہوں پر پینے کے صاف پانی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس نصب کئے گئے

تھے تاکہ لوگ باآسانی صاف پانی بھر سکیں مگر افسوس یہ امر متعلقہ محکمے کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ پلانٹس کافی عرصہ سے غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے رہا ہے

مگر متعلقہ حکام کے کان پر جوں تک رینگ نہیں رہی، عوام کا کہنا ہے بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی مگر کوئی شنوائی تک نہیں ہوئی، انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرکے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.