یونیورسٹی کی طالبات احتجاج ختم کردیں انکے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائینگے، قدوس بزنجو

0 177

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں پانی اور گیس کے للئےطالبات کے احتجاج کا نوٹس لیا ہے وزیراعلءنے ایم ڈی واسا کو یونیورسٹی میں پانی کی فراہمی کےلئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ پانی کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کوبھی 24 گھنٹوں کے اندر یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو یونیورسٹی میں گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے

انہوں نے کہا ہے کہ سرد ترین موسم میں یونیورسٹی اور ہاسٹل میں گیس کی عدم دستیابی باعث تشویش ہے اور طالبات پانی اور گیس کی فراہمی کے مطالبہ میں حق بجانب ہیں انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائے جائیں گےوزیرا علیٰ نے کہا ہے

کہ یونیورسٹی کی طالبات احتجاج ختم کردیں حکومت انکے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنا ئے گی وزیراعلءنے یونیورسٹی انتظامیہ کو طالبات کے ساتھ ملکر مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے دریں اثناء وزیرا علیٰ کی ہدایت پر ایم ڈی واسا پانی کے ٹینکروں کے ساتھ یونیورسٹی پہنچ گئے اور ہنگامی بنیادوں پر یونیورسٹی کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.