افغانستان کی امداد کیلئے امریکی قرار داد منظور

0 234

کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ افغانستان میں امدادی کام کرنا چاہے تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی،قرارداد

نیویارک(امروز ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے افغانستان کو امدادی اشیا بھیجنے پر پابندی اٹھانے کے لیے امریکی قرار داد منظور کر لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منظور کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ افغانستان میں امدادی کام کرنا چاہے

تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ بشرطیکہ امدادی فنڈ طالبان حکومت کے حوالے نہ کیا جائے۔قرارداد کی منظوری کے بعد بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا افغانستان بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ ابتدائی طور پر یہ قرار داد ایک سال کے لیے موثر ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.