ان کی کاوشوںاہل بلوچستان پرایک احسان سے کم نہیں ،بدقسمتی سے قبائلی تنازع کے نتیجے اب تک درجنوں قیمتی جانوں کاضیاع ہوچکاہے انہی قبائلی تنازعوں کی وجہ سے نہ صرف صوبے میں ترقی کاعمل شدیدمتاثرہوچکاہے،ممتازقبائلی رہنماء میرحبیب اللہ محمدحسنی

0 147

سکندرآبادسوراب(امروز نیوز)ممتازقبائلی رہنماء میرحبیب اللہ محمدحسنی نے اپنے بیان میںمینگل اورسناڑی قبائل کے دیرینہ تنازعہ کے خاتمے کے لئے عملی پیش رفت پرونگ کمانڈرکبیرخان ڈپٹی کمشنرقلات شہک بلوچ کاخصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی کاوشوںاہل بلوچستان پرایک احسان سے کم نہیں ،بدقسمتی سے قبائلی تنازع کے نتیجے اب تک درجنوں قیمتی جانوں کاضیاع ہوچکاہے انہی قبائلی تنازعوں کی وجہ سے نہ صرف صوبے میں ترقی کاعمل شدیدمتاثرہوچکاہے بلکہ ہماری نئی نسلیں بھی اس کی زدمیں آکرتباہ ہوررہی ہیں،مینگل سناڑی تنازع ایک گھمبیرصورتحال اختیارکرچکی تھی دونوں طرف قیمتی جانوں کاضیاع معمول بن چکاتھااو را س کی اثرات پورے علاقے پر پڑرہی تھیں،دیرینہ تنازع کے حل کے لئے عملی اورمخلصانہ پیش رفت کرنے پرونگ کمانڈرڈپٹی کمشنرقلات سمیت تمام متحرک طبقات کاذاتی طورپر مشکورہوں ،انہوںنے دونوں قبائل کے سرکردہ عمائدین کابھی شکریہ اداکیاجنہوںنے علاقہ اوراپنے عوام کی خاطرخیرسگالی کامظاہرہ کرکے ایک دوسرے کے قریب ہوگئے ،درایں اثناء میرحبیب اللہ محمدحسنی نے آغاشکیل درانی کووزیراعلی کامعاون خصوصی بننے پرتہہ دل سے مبارکبادپیش کی اورکہاہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عوام کے امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے آغاشکیل درانی جیسے ہردلعزیزاورباصلاحیت رہنماء کومعاون خصوصی مقررکرکے اہل بلوچستان کادل جیت چکے ہیںانہوں نے توقع ظاہرکی کہ آغاشکیل درانی اپنے علاقہ سمیت پورے صوبے کے عوام کے فلاح وبہبودکے لئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.