صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے، عمران کچگی

0 156

مچھ (امروز ویب ڈیسک)سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان عمران کچگی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے جہاں کھیل کےمیدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتالیں ویران ہوتی ہے غیر نصابی سرگرمیاں اسپورٹس صحت مند اور تخلیقی زہنوں کیلئے ضروری ہیں بلوچستان سمیت مچھ کے اسپورٹس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں صوبے بھر کی طرح امسال مارچ میں مچھ میں حکومتی سطح پر مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائیگا اس سلسلے میں مچھ میں موجودہ کھیلوں کے میدانوں کی مرمت صفائی کی جائیگی

اور انہیں کھیلوں کے معیار کیمطابق بنایا جائیگا تاکہ عوام کو سستی تفریح میسر آئے مزید کھیلوں کے میدانوں کیلئے محکمہ جیل اور ریل سے زمین لیز پر لی جائیگی تاکہ وہاں اسپورٹس کمپلیکس بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مچھ کے تفصیلی دورے کے دوران کھیلوں کے میدانوں کے معائنے کے بعد صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہی اسموقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جمیل احمد مستوئی نائب تحصیلدار میر محمد ہاشم قمبرانی ریڈر لیویز تھانہ مچھ غلام ربانی سمالانی انٹر نیشنل فٹ بالر کاشف بلوچ کیپٹن طارق سمالانی ودیگر اسپورٹس کلبز کے سیکٹریز و کھلاڑی بھی موجود تھے سیکرٹری اسپورٹس نے میر عبدالواحد کرد ڈگری کالج مچھ کی نئے تعمیر ہونے والے اسپورٹس کمپلیکس ماماخیر جان سمالانی فٹ بال اسٹیڈیم کرکٹ کالا گرانڈ کاشف بلوچ فٹ بال گرانڈ کا معائنہ کیا

اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کو ان میں بہتری اور تعمیر مرمت کیلئے متعلقہ محکموں سے پی سی ون بنواکر مجھے بھجوائے میں زاتی دلچسپی لے کر ان کھیل کے میدانوں کیلئے فنڈز مختص کراں گا مچھ ایک قدیم اور تاریخی شہر ہے میری اس شہر سے کافی یادیں وابسطہ ہیں اس شہر کے اسپورٹس کی فعالی کیلئے محدود وسائل میں رہتے ہوئے تمام مسائل حل کیے جائیں گے مارچ اپریل سے حکومتی سطح پر موسم بہار کیساتھ کھیلوں کی بہار بھی لائی جارہی ہے جس کے تحت بلوچستان بھر میں فٹ بال والی بال کرکٹ اسنوکر باسکٹ بال ودیگر انڈور اور آٹ ڈور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا ونر اور رنر ٹیموں کو وزارت کھیل مختلف انعامات و ٹرافیز دے گی اور کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ کی جائیگی اس کیساتھ ساتھ شائقین اسپورٹس کیلئے مچھ کے کھیل کے میدانوں میں بھی سائے کیلئے شیڈ بنائے جائیں گے تاکہ شائقین بھی سہولت کیساتھ کھیل سے محظوظ ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.