قلات لیویز کے عملے نے خالق آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا
کوئٹہ(امروز نیوز) قلات لیویز کے عملے نے خالق آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لیویز کے عملے نے ڈپٹی کمشنر قلات کی ہدایت پرخالق آباد میں جائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب و مفرور دو ملزمان محمد خیر اور محمد افضل کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔