چھوٹا لندن کہلانے والا شہر اب کچرہ کنڈیوں میں تبدیل ہوگیا، پشتونخوامیپ

0 349

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بےان میں کہا گیا ہے کہ چھوٹا لندن کہلانے والا شہر اب کچرہ کنڈیوں میں تبدیل ہوگیا کوئٹہ میٹروپولےٹن کارپورشن کے تمام وارڈ ز سمیت ضلع کونسل کے علاقوں میںکچروں کے ڈھیر ، نالیوں کا گندہ پانی جگہ جگہ بہنے ، کیچڑ ، گندگی ،تعفن اور اس سے پھےلنے والے مختلف بےمارےوں نے شہرےوں کو شدےد اذےت سے دوچار کررکھا ہے ۔ بےان میں کہا گےا کہ کوئٹہ مےٹروپولےٹن کارپورشن کے تقرےباً 58وارڈز ہےں

اور ان تمام وارڈز میں صفائی اور صاف ماحول کی فراہمی مےٹروپولےٹن کارپورےشن کی ذمہ داری ہے جبکہ ضلع کوئٹہ کے مختلف ضلعی ےونےن کونسلز جن میں ہنہ اڑک، سرہ غوڑگئی، کچلاک ، بلےلی ، کےچی بےگ، اغبرگ اور پنجپائی شامل ہےں وہاں توصفائی کی صورتحال مےٹروپولےٹن کے وارڈز سے بھی بدتر ہے۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ ضلع کوئٹہ کے تمام علاقوں مےں صفائی نام کی کوئی چےز نہیں ہر وارڈ اور علاقے مےں کچرے کے ڈھےر لگ اورکچرہ کنڈےوں مےں تبدیل ہوچکے ہیں کوڑا کرکٹ کے انباراور انہےں اٹھانے کےلئے کوئی نظام نہےں

، گندگی کے باعث بدبو تعفن پھےلنا شروع ہوگےا ہے شہر کے مےن وسطی علاقوں بالخصوص ملک جان محمد کاسی روڈ ، کواری روڈ، زمان روڈ، ملک فقےر محمد روڈ واطراف مےں اب بھی ڈےری فارمزموجود ہےں ان مےں پلنے والی بھےنسوں ان کے گوبر کی لوڈنگ کےلئے ٹرےکٹرزٹرالی جو کہ رات کے اوقات مےں لوڈنگ کرتے ہےں اور رات 12سے صبح6تک ان کی لوڈنگ جاری رہتی ہے اہلےان محلہ ان کے ٹرےکٹر ٹرالی کی لوڈنگ مشےن اور اس کے شور اور آتے جاتے محلے کے ٹف ٹائل اور سڑک پر گوبر کے گندگی کے ڈھےر سے شدےد پرےشان ہےں کےونکہ رات بھر لوڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور بچے ، بزرگ ، مرےض اس شور شرابے کے باعث نےندوآرام تک نہےں کرسکتے ۔ جبکہ بعض علاقوں سے مہےنے میں ایک دو بار کچرہ اٹھانے کے بعد اسے شہر سے کسی دور مقام پر پھےنکے کی بجائے دوبارہ آبادی سے معتصل علاقے مےں ہی پھےنک دےا جاتا ہے ۔

حالانکہ گزشتہ بلدےاتی نظام کے دوران اُس وقت کے مےئر ڈاکٹر کلےم اللہ خان نے مےٹروپولےٹن کارپورےشن کے نظام کی بہتری کےلئے جدےدوسائل اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو ےقےنی بناےا ، شہر سے باہر سلاٹر ہاﺅس کا قےام عمل مےں لاےاگےا لےکن آج حکومت اور مےٹروپولےٹن کارپورےشن انتظامےہ کی نااہلی کے باعث تمام ملازمےن احتجاج پر مجبور ہےں اور ان کے پاس تنخواہوں کی فراہمی تک کےلئے فنڈز نہےں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئٹہ شہر واطراف مےں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کےا جائے جس کا مقصد اےک جانب عوام مےں صفائی کے حوالے سے مزےد شعور اجاگر کرنا ہواور کچروںکے ڈھےر ، گندگی تعفن کا خاتمہ اور بےمارےوں سے شہرےوں کو بچانے کےلئے اسپرے کےا جائے جبکہ روزانہ کے معمول پر اہل علاقہ کے گھروں سے کچرہ اٹھانے کےلئے ان سے تعاون طلب کرتے ہوئے

ان کچروں کو اٹھاےا جائے جبکہ شہری کے وسطی علاقوں کے محلے اور گلےوں کی سطح پر موجود ڈےری فارمز، بھوسے سے لدے بڑے ٹرکس ، گوبر اٹھانے والے ٹرےکٹرز وٹرالےوں پر لگی پابندی کو عملی بناےا جائے۔ بےان مےں مطالبہ کےا گےا ہے کہ نئے تعےنات ہونےوالے اےڈمنسٹرےٹر کوئٹہ شہر مےں صفائی کے نظام کی بہتری کےلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ملازمےن کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ مےٹروپولےٹن کارپورےشن کو عوامی خدمت پر مامور ادارہ بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھاکر شہرےوں کو درپےش مسائل کے خاتمے کو ےقےنی بنائےںتاکہ چھوٹا لندن (Little Paris Quetta)کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کےا جاسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.