ریکوڈک پر کچھ لوگ منفی سیاست کررہے ہیں، بابر موسیٰ خیل
ریکوڈک پر تمام فریقین متفق ہیں بلوچستان میں 80 ارب روپے میں سے صرف 25 ارب روپے خرچ ہوسکے
وزیراعظم نے فنڈز میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے چھ سو ارب روپے صحیح استعمال ہوئے تو بلوچستان ترقی کرے گا
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نے کہاہے کہ بلوچستان میں 80 ارب روپے میں سے صرف 25 ارب روپے خرچ ہوسکے ریکوڈک پر تمام فریقین متفق ہیں کچھ لوگ اس پر منفی سیاست کررہے ہیں معاملہ عدالت میں ہے ہمیں امید ہے وفاق بلوچستان کے حق میں بہتر فیصلہ کرے گا ۔گزشتہ روزویمن میڈیا سینٹر کے زیرِاہتمام کوئٹہ میں جاری تربیتی ورکشاپ کے چوتھے
روزمیڈیا سے تعلق رکھنے والی شہر کی مختلف جامعات کی طالبات اور خواتین صحافیوں کو بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا دورہ کروایا گیا جہاں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے خوش آمدید کہا اور طالبات کے سوالوں کے جوابات دئیے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک پر تمام فریقین متفق ہیں کچھ لوگ اس پر منفی سیاست کررہے ہیں معاملہ عدالت میں ہے ہمیں امید ہے وفاق بلوچستان کے حق میں بہتر فیصلہ کرے گا ۔صوبے کی ترقی کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی سے بھی ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہوجاتی ہے
وزیراعظم نے فنڈز میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے چھ سو ارب روپے صحیح استعمال ہوئے تو بلوچستان ترقی کرے گا۔آزادی اظہارِ رائے کے موضوع سے جاری پانچ روزہ ورکشاپ 31دسمبر تک جاری رہےگی جس کا بنیادی مقصد خواتین کو صحافت کے شعبے میں باصلاحیت بنانا اور عملی طور پر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔