ہائیکورٹ کا سیکرٹری صحت پنجاب کے تقرر کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

0 132

لاہور (امروز نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت پنجاب فاطمہ شیخ کے تقرر کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔جسٹس جواد حسن نے شیزار ذکاء ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب کے عہدے پر فاطمہ شیخ کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے بر عکس گریڈ 18 کی افسر کو گریڈ 20 تعینات کیا گیا۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ فاطمہ شیخ کا تقرر سیاسی بنیادوں پر کیا گیا۔دوران سماعت ہائیکورٹ نے 18 گریڈ کے افسر کو گریڈ بیس میں تعینات پر حیرت کا اظہار کیا ۔ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اس معاملے کا قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.