کئی بار شکست کے بعد ویرات کی آنکھوں میں آنسو ہوتے تھے، انوشکا کا انکشاف

0 172

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے پر شوہر ویرات کوہلی کے لیے جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے

ماضی کی چند یادوں کا تذکرہ کیا۔انوشکا شرما نے انسٹا گرام پر ایک طویل پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی 2014 کا وہ دن یاد ہے جب ایم ایس دھونی کی ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کو بھارتی ٹیم کاکپتان بنائے جانے کی خبر آپ نے مجھے سنائی۔

انوشکا نے لکھا کہ اس دن کے بعد میں نے آپ کی ترقی دیکھی،آپ کو کامیاب ہوتے دیکھا جبکہ مجھے ان کامیابیوں پر فخر ہے جو آپ نے بحیثیت کپتان حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں آپ نے گرانڈ سے باہر بھی کئی چیلنجز کا سامنا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.