ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام پاسپورٹ آفس کوئٹہ کے عملے کی معتصبانہ، ہتک آمیز رویے

0 164

کوئٹہ(امروز نیوز) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام پاسپورٹ آفس کوئٹہ کے عملے کی معتصبانہ، ہتک آمیز رویے اور اختیارات سے تجاوز کرکے ہزارہ قوم کے درخواست گزاروں سے ملکی قوانین کے خلاف دستاویزات طلب کرنے، ہر درخواست گزار کو غیر ضروری اور غیر قانونی طور طریقے سے گزارنے کے خلاف آج بروز بدھ 11 بجے پاسپورٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ مظاہرے کی قیادت پارٹی کے مرکزی قائدین اور رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل کریں گے۔ پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ عرصہ دراز سے پاسپورٹ آفس کوئٹہ ایک کاروباری ادارے میں تبدیل ہو چکا ہیجہاں آفیسر اور عملے کے تمام ارکان نے پاسپورٹ کی اجرا کی بجائے پاسپورٹ کی فروخت کا کاروبار شروع کر رکھا ہے جسکے لئے انہوں نے درجنوں ایجنٹ پاسپورٹ آفس کے اندر اور اطراف میں گاہک تلاش کرنے کیلئے ملازم رکھے ہوئے ہیں جبکہ پاسپورٹ آفس کے اندر ہزارہ قوم اور کوئٹہ شہر کے دیگر درخواست گزاروں کیساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرکے انکے عزت نفس کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔ ہزارہ قوم کے بزرگوں، خواتین، سرکاری ملازمین، تاجروں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں کے ملکی دستاویزات، ملازمت کے کارڈز، ریٹائرمنٹ آرڈرز اور نوکری کرنے کے ثبوتوں کو کسی طرح تسلیم نہیں کیا جاتا۔ خواتین اور بزرگوں کیساتھ ہتک و توہین آمیز رویہ اختیار کرکے انہیں بدترین ذہنی اذیت دی جاتی ہیں۔ پاسپورٹ آفس کے عملے کے رویے سے واضع طور پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں نسلی اور قومی نفرت رکھنے والے اہلکاروں کو زمہ داریاں دی گئی ہیں جو زہنی اور نفسیاتی طور پر ہزارہ درخواست گزار کو پریشان کرکے لذت محسوس کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ قومی، نسلی اور لسانی نفرتوں سے بھرے عملے کی موجودگی میں کسی صحت مند اور محب وطن شخص کیلئے اس دفتر سے سکون کیساتھ پاسپورٹ کا حصول ممکن نہیں اس لئے ضروری ہے کہ موجودہ اہلکاروں کی ذہنی علاج کیلئے سرکاری طور پر بندوبست کرکے عوام کو ذہنی مریضوں سے نجات دلائی جائے جبکہ انکی جگہ صحت و تندرست عملے کی تعیناتی عمل میں لاکر وام کو تکلیف سے نجات دلانے کا بندوبست کیا جائے۔ بیان میں پارٹی کارکنوں کو بڑی تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی تاکید کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اور محکمہ داخلہ ہتک آمیز رویے کا نوٹس لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.