عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سردار کھیتران
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری کی جانب سے وزیراعلءبلوچستان میر عبدالقدوس اور اراکین صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے
عشائیہ میں شامل حکومتی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے اراکین نے صوبے کی سیاسی صورتحال اور مجموعی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امر سے مکمل اتفاق کیا ہے کہ تمام اہم صوبائی امور باہمی صلاح و مشورے سے سر انجام دیئے جائینگے اور صوبے کی یکساں اور متوازن ترقی اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ عشائیہ میں موجود شر کا نے وزیراعلءکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار اور حکومت کی ترقیاتی پالیسی سے اتفاق کیا۔