صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں تسلی بخش ہے، مطہر نیاز رانا

0 230

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ علی اکبر بلوچ، صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر عبدالقیوم شنواری و دیگر نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں تسلی بخش ھے اور مقررہ وقت تک صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں میٹرو پولیٹن 1، میونسپل کارپوریشن 8، میونسپل کمیٹیز 54، یونین کونسل 978،

رورل وارڈز 5934 اور اربن وارڈز 1036پر انتخابات منعقد کرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اب بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے اور اس نے الیکشن کمیشن کو اپنی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.