بی این پی محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہے، موسیٰ بلوچ
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری میٹروپولیٹن کارپوریشن ایمپلائز یونین کے صدر حضرت خان ،چیئرمین ندی کھوکھر اور دیگر نے کوئٹہ میٹروپولیٹن آفس کے سامنے ملازمین کے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں نے ملازمین کی تنخواہیں بلاجواز بند ش اور ملازمین کے دیگر بنیادی ضروریات زندگی ومسائل کو حل کرنے کے بجائے حکمران ملازمین کے خلاف ناروا واستحصالی پالیسوں میں مصروف عمل ہیں
جس کے نتیجے میں محنت کشوں اور مزدوروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے موجودہ شدید مہنگائی کے دور میں محنت کش گوناگوں مسائل ومشکلات سے دوچار اپنے بال بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کی خاطر کام کرتے ہیں لیکن انہیں پوری تنخواہیں نہیں دی جارہی ہے ایسے حالت میں محنت کشوں نے مجبور ہوکر دھرنا دے کر احتجاج کررہے ہیں اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرانے کے سلسلے میں بی این پی نے ہر دور میں ہر سطح پر آواز بلند کرتے ہوئے سیاسی وجمہوری انداز میں جدوجہد کیا ہے ہم محنت کشوں کو کسی بھی صورت میں حکمرانوں اور انتظامیہ کے ناروا ظالمانہ پالیسیوں پرخاموشی نہیں اختیار کریںگے
بی این پی کا تاریخ رہاہے کہ ہمیشہ پارٹی کے قائد سرداختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے محنت کشوں کی بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جس کی واضح مثال 1995کو پارٹی نے ملازمین کے چالیس فیصد الاﺅنس کی بحالی کے سلسلے میں قلات سے لیکر کوئٹہ تک ایک تاریخی لانگ مارچ کی قیادت پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کی اور اس کے پاداش میں پارٹی کے قائد کو گرفتار کرکے پابند سلاسل بھی کیا گیا
لیکن جب 1997 کو پارٹی نے اقتدار سنبھالی تو سب سے پہلے معاشی بحرانی حالت کے باوجود ملازمین کے ساتھ اپنا کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے 40فیصد الاونس کو بحال کرکے ملازمین دوستی کا عملی ثبوت دیا اور یہ ثابت کیا کہ بی این پی محنت کشوں کے جدوجد میں ہر مشکل اور تکلیف کے مراحل میں ہر اول کا دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے محنت کشوں کے ساتھ زیادتی وناانصافی استحصال ڈاﺅن سازنگ ،نجکاری، پرائیٹائزیشن ، اور آمرانہ انداز میں انہیں دیوار سے لگانے ظلم وجبر کا نشانہ بنانے اور غیر جمہوری آرڈیننس کے ذریعے انہیں ملازمتوں سے بے دخل کرنے کی کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کرینگے
بی این پی کے رہنماﺅں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتظامیہ کو تنبیہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کرکے ان کی بند تنخواہیں کی بحالی اور دیگر مسائل کو فوری طور پر حل کرکے انہیں سخت اور مشکل جدوجہد کی طرف نہ کریں بی این پی محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے آواز سے آواز ملاکر سیاسی ،جمہوری انداز میں ہر سطح پر آواز بلند کرینگے ۔