سوائن فلو سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں‘عثمان بزدار کی ہدایت

0 282

لاہور ( امروز نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سوائن فلو سے بچائو کیلئے ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوائن فلو سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،مرض سے بچا ئوکیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اور متعلقہ ادارے متحرک اور فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے،مطلوبہ ادویات کی وافر فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور سوائن فلو کے مریضوں کے علاج معالجے پر مکمل توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سوائن فلو سے بچانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے،اس ضمن میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں،اداروں کو چوکس رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ سوائن فلو کی روک تھام ، احتیاطی اقدامات اور علاج معالجے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا۔وزیراعلیٰ نے بہاولپور میں سوائن فلو سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.