دین اسلام سماجی انصاف،مساوات و پرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے‘ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

0 138

لاہور (امروز نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دین اسلام سماجی انصاف،مساوات و پرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے،پیغمبر اسلام حضرت محمدؓ نے انسانیت کے ساتھ ہر لحاظ سے انصاف کرنے کا لافا نی پیغام دیا ہے،ہر شہری کو سماجی انصاف فراہم کرنا دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دین اسلام میں سماجی انصاف کی قدرواہمیت کو اہم حیثیت حاصل ہے،سماجی انصاف سے عاری معاشرے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت سماجی انصاف کی علمبردار ہے،سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کے لئے بلا تفریق سماجی انصاف کی فراہمی ضروری ہے،سماجی انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں حکومت کے ساتھ ہر طبقے کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت و افادیت کے بارے شعور اجاگر کرنا ہے،آج کے دن ہمیں سماجی نا انصافیوں کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.