اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں از خود اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0 133

لاہور (امروز نیوز) اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں از خود اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ قرارداد مسلم (ق) کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر کی جانب جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نرخ نامہ جاری ہونے کے باوجود روزانہ خوردونوش اشیا کی قیمتوں میں دوکانداروں کی طرف سے اس خود اضافہ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا،زیادہ تر دوکاندار اس نارخ نامہ پر عمل نہیں کرتے ہیں،دوکانداروں کے ترازو ناکارہ اور ناقص حالت میں ہیں جوکہ عوام سے زیادہ پیسے لینے کے عوض من مانی کرتے ہوئے پورا تول فراہم نہیں کرتے۔قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے پورا ناپ تول فراہم کرنے کا قانون ہونے کے باوجود کمشنر ،دوکاندار اس پر عمل درآمد نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام پر مہنگائی بوجھ بڑھ جاتا ہے۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ صوبے بھر کی تمام مارکیٹوں میں موجود دوکانوں کو چیک کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.