جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج) سے شروع ہو گا

0 139

پورٹ الزبتھ(امروز نیوز)جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج)21 فروری سے شروع ہو گا، سری لنکن ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 فروری سے شروع ہو گا۔یاد رہے کہ سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی تھی۔ون ڈے سیریز کے دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.