نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، رحمت صالح بلوچ
تربت(امروز ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صدر رحمت صالح بلوچ، رکن مرکزی کمیٹی کے اراکین ریجنل سیکرٹری برائے مکران واجہ ابولحسن بلوچ، ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ، نثار بزنجو، محمد جان دشتی، ڈاکٹر نور ، ضلعی جنرل سیکریٹری فضل کریم، ورکنگ کمیٹی کے رکن فدا جان بلیدی، نثار احمد اور حفیظ علی بخش سے ملاقات کرتے ہوئے نیاز احمد، نیک محمد، لیاقت،قریش،
الہی بخش، رقیق احمد، تنزیر احمد، ذولفقار، سلیم صغیر احمد صالح محمد اور ذاکر احمد نے خاندانوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ھو رہا ہے بلوچستان بھر سے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررے ھیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی جماعت ھے جو قوم کی حقیقی معنوں قومی، سیاسی اور آئینی حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن، مکران ریجنل سیکرٹری برائے مکران واجہ ابولحسن نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ھیں یونیورسٹی، میڈیکل کالج، سٹی پروجیکٹ اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اھم کردار ادا کیا تھا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور آئین اور قانون کی بالادستی، حقیقی وفاقی اور جمہوری نظام کا قیام ھے۔نیشنل پارٹی نے تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر پرائمری اسکولوں سے لیکرتعلیمی ادارے بنائے جبکہ مخالفین نے ہر گھر میں تین تین نوکریوں کا وعدہ کرکے عوام کو دھوکہ دیا۔ گزشتہ چار سالوں میں اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نظر ھو چکے ہیں۔نیشنل پارٹی کے رھنماوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر انکو مبارک باد دی۔