کھیترانڑیں زبان کو اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھانے و ریسرچ کرنے کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں، صدیق کھیتران
بارکھان (اسٹاف رپورٹر امروز نیوز) مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے 21 فروری کو بیساک کے زیراہتمام ایک سیمینار منعقد ہوا۔بیساک بارکھان زون کے زیراہتمام شہر کی مین پبلک لائیبریری میں مادری زبانوں کی اہمیت و فوقیت اور حیثیت کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ،21 فروری کو عالمی زبانوں کی ترقی و ترویج و معدومیت سے بجانے کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جسمیں بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے صدر صدیق، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر ابراہیم کھیتران، ڈاکٹر جمیل کھیتران بابو نظام کھیتران و بیساک کے طالب علم رہنماؤں کاشف بلوچ، کے بی بلوچ، سعید بلوچ و دیگر قوم و وطن دوست ساتھیوں نے شرکت کی ھے
شرکاء سے صدیق کھیتران، ڈاکٹر ابراہیم کھیتران و طالب علم رہنما کاشف بلوچ نے مادری زبانوں کے بارے میں مندوبین کو آگاہ کیا ھے کہ اس وقت پوری میں مادری زبانوں میں نہ بولنے، لکھنے، پڑھنے ،خط و کتابت نہ کرنے کی وجہ کرہ ارض پر ختم ہو رہی ہیں۔اسی تناظر میں ہماری اپنی ماتی زبان کھیترانڑیں بھی دنیا سے مٹنے کے بالکل قریب ھے۔اسی لیئے بلوچستان خصوصآ بارکھان میں باشعور نوجوانوں، اعلی تعلیم یافتہ انٹلیکچوئل لکھاریوں سے دست بستہ گزارش کی جاتی ھے
کہ کھیترانڑیں زبان کو فروغیت دینے میں لکھنے، پڑھنے و قاعدہ مرتب کرنے میں پہل کاری کریں۔اور کھیترانڑیں زبان کو نصابی طور پر یونیورسٹی ،کالج لیول پر پڑھانے کے لیئے عملی کردار ادا کریں۔اور کھیترانڑیں زبان کے اساتذہ کی نئی آسامیاں پیدا کرنے میں کھیترانڑیں کے زمیداران اپنی کاوشیں بروئے کار لا ئیں ۔ جو دوست کھیترانڑیں زبان پر ریسرچ کررھے ھیں وہ جلد سے جلد کھیترانڑیں زبان کی ترویج و ترقی کے بارے میں تفصیلی رپورٹس پیش کرکے کتابی و نصابی صورت میں مرتب کرکے آخری شکل دیں
۔بلوچستان میں جسطرح بلوچی، براہوی و پشتو کو کالج و یونیورسٹی کی سطح پر پڑھایا جارہا ہے تو اسی طرح کھیترانڑیں زبان کو بھی اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھانے و ریسرچ سنٹر قائم کرنے میں عملی اقدامات کیئے جائیں۔تاکہ طالب علم کھیترانڑیں زبان کی ترقی و ترویج و معدومیت سے بجانے کیلئے شعوری طور عملی کردار ادا کرسکیں۔