جنگلات کسی بھی ملک کی معیشت کا لازمی جز ہیں، سیف اللہ کھیتران

0 236

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) کمشنر رخشان ڈویڑن میر سیف اللہ کھتیران نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے پروگرام گرین فار پاکستان کے حوالے سے رخشان ڈویڑن میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جنگلات و جنگلی حیات کی بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، ہم سب کو مل کر نئے درخت لگانے ہوں گے اس موقع پر کمشنر آفس میں پودا لگاکر مہم کاباقاعدہ افتتاح بھی کیا،جبکہ ضلعی آفسران بھی موجودتھے،کمشنر رخشان ڈویڑن میر سیف اللہ کھتیران نے کہا ہے

کہ صوبہ بھر میں ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے وزیراعظم پاکستان پروگرام کے تحت بھی شجرکاری مہم میں درخت لگائے جارہے ہیں۔جنگلات کسی بھی ملک کی معیشت کا لازمی جز ہیں۔ ملک کی متوازن معیشت کے لئے ضروری ہے۔ جنگلات قدرتی وسائل کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ کمشنر سیف اللہ خان نے کہا کہ یہاں پر جنگلات کو بے رحمی سے کاٹا جارہا ہے۔ مکانات کی تعمیر کے لئے جنگلات کی زمین کو استعمال کیا جا رہا ہے درخت کاٹنے کی وجہ سے ہر سال دریا بھی کٹاوکا کام کررہے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ جنگلات کے اگانے کے لئے مزید زمین مختص کی جائے اور درختوں کی غیر ضروری کٹائی کو بند کیا جائے۔اور ہم سب کو مل کر نئے درخت لگانے ہوں گے جنگلات ملک کے اہم وسائل میں سے ایک ہیں

اور یہ اس ملک کی عمارتی لکڑی اور جڑی بوٹیوں کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔جنگلات زمین کی زرخیزی قائم رکھنے میں مدد کرتے ہیں جنگلات درجہ حرارت کو اعتدال پر رکھتے ہیں اور اطراف کے موسم کو خاص طور پر خوشگوار بناتے ہیں انہوں نےکہا کہ جنگلات انسانوں کے لیے پھل اور جانوروں کے لیے چارہ مہیا کرتے ہیں۔ جنگلات نہ صرف انسانوں کو خوراک بلکہ نوکریوں کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ درخت سیم اور تھور کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے

اور ان کی وجہ سے زمین میں زرخیزی کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ جنگلات کے کیا فائدہ ہیں جنگلات کسی بھی ملک کی معیشت کا لازمی جز ہیں۔ملک کی متوازن معیشت کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات سماجی و اقتصادی ترقی اور ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جنگلات کو محفوظ بنانے اور ان کی ترقی کے لیے رواں مالی سال کے دوران شجرکاری مہم کے تحت کڑوروں پوردے لگائیں جائیں گے۔ پودے لگائے جائیں تو نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ بارش میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے جس سے زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری آسکتی ہے

انہوں نے کہا کہ تحفظ جنگلی حیات کی حفاظت اور شاہراہوں کے کناروں پر شجرکاری جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلی مرتبہ اربن فارسٹری یعنی شہروں میں مین شاہراوں اور اوپن جگہوں پر پودے لگا نے کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ عام لوگ درختوں سے فائدہ اٹھا سکے اور ماحول میں بہتری آسکیں اس کے علاوہ جنگلی حیات اور رینچ کی بقاءکے لیے مختلف اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.