کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

0 420

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق

جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی رحمت اور کانسٹیبل علی اصغر شہید جبکہ گاڑی کا ڈرائیور قربان علی زخمی ہوگیا

،پولیس نے لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.