افغانستان میں کابل یونیورسٹی میں طلبہ کی پابندیوں کے ساتھ واپسی

0 392

کابل(امروز ویب ڈیسک)افغانستان کی سب سے پرانی اور معروف درسگاہ کابل یونیورسٹی طالبان کے قبضے کے 6 ہفتوں کے طویل عرصے بعد ہفتے کو دوبارہ کھل گئے

تاہم طلبہ کے لیے نئے قواعد نافذ کردیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حجاب لیے درجنوں طالبات یونیورسٹی کے دروازے کے باہر قطار میں کھڑی تھیں جو گزشتہ برس اگست میں طالبان کی واپسی کے بعد معطل ہونے والی کلاسز کی بحالی پر خوش ہیں۔طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے تھے

کہ کیا متوقع ہے لیکن حیرانی ہوئی تھی کہ وہ اپنی کلاسیں بحال کرسکتے ہیں اور اپنی مرضی کے شعبے میں تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔یونیورسٹی آنے والے طلبہ نے کہا کہ صرف موسیقی کی کلاسیں طلبہ و طالبات دونوں کے لیے معطل کردی گئی ہیں تاہم طالبان نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.