بلوچستان ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

0 468

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)خانو زئی میں ٹریفک حادثہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق15زخمی ہو گئے ، پو لیس کے مطابق پیر کو خانو زئی کے علا قے گوال کے مقام پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں فرزانہ اورعبداللہ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 15افرادزخمی ہو گئے،

پو لیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا ،جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا شیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں، مزید کاروائی جا ری ہے ۔ کچلاک بائی پاس پردو گاڑیوں کے درمیان ٹریفک حادثہ، ایک خاتون جاں بحق

، ایک شخص زخمی ہو گیا، پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے کچلاک بائی پاس جلو گیر کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.