افغانستان پر پابندیاں اورموجودہ افغان حکومت کو تسلیم نہ کرنا دوحہ معاہدے کی روح کے منافی ہے، ترجمان افغان حکومت

0 165

واشنگٹن(امروز ویب ڈیسک)افغان حکومت کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان پر پابندیاں اور افغانستان کی موجودہ حکومت کو تسلیم نہ کرنا دوحہ معاہدے کی روح کے منافی ہے

۔ایک ٹوئٹ میں افغان حکومت کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ سال 29فروری کو ہونے والا دوحہ معاہدہ افغانستان کی تاریخ اور اس کی آزادی کی کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، یہ دن آئندہ آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی

۔ انہوں نے کہا کہ بعض دوست اور برادر ممالک خاص طور پر قطر نے دوحہ مذاکرات کو کامیاب بنانے میں تعمیری اور اہم کردار ادا کیا جس پر ہم اس کے شکرگزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعض حصوں جیسا کہ افغانستان کو بلیک لسٹ سے نکالنا اور امریکا کی پرائز لسٹ پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا

اس بات کا عام مفہوم یہ ہے کہ افغانستان پر پابندیاں اور اس کی موجودہ حکومت کو تسلیم نہ کرنا دوحہ معاہدے کی روح کے منافی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.