سپریم کورٹ نے ریاض فتیانہ کی انتخابات سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی

0 131

اسلام آباد(امروز نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریاض فتیانہ کی انتخابات سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔ جمعہ کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ درخواست 2013 کے انتخابات سے متعلق ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اب تو 2018 کے عام انتخابات بھی ہو چکے ہیں۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ آپ کی درخواست غیر موثر ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ اب اس معاملے کو چلایا نہیں جا سکتا۔بعد ازاںسپریم کورٹ نے معاملہ نمٹا دیا۔ریاض فتیانہ نے چوہدری اسدالرحمن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.