وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے 2 ہفتے قبل فیڈریشن ہائو س کراچی میں اعلان کردہ مراعات کی روشنی میں وفاقی اقتصادی زونز کے ماہر محسن ایم سید نے لیڈا مین آفس کا دورہ کیا

0 167

حب (امروز نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے 2 ہفتے قبل فیڈریشن ہائو س کراچی میں اعلان کردہ مراعات کی روشنی میں وفاقی اقتصادی زونز کے ماہر محسن ایم سید نے لیڈا مین آفس کا دورہ کیا تاکہ لیڈا کے ہائیٹ اقتصادی زون فیز 2 کے بارے میں مشاورت کی جا سکے ۔ مینیجنگ ڈائریکٹر لیڈا اور ان کی ٹیم نے انھیں علاقے میں صنعتی ترقی کیلئے لیڈا کی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ محسن ایم سید کو ایم ڈی کی جانب سے لیڈا کی ضلع لسبیلہ میں 5 صنعتی اسٹیٹس کو خدمات کی فراہمی سے آگاہ کیا گیا اور لیڈا کی ۔بنیادی سہولیات جو کہ حب، گڈانی، وندر اور اوتھل کے ساتھ ساتھ زیر تکمیل زونز بمقام زیرو پوائنٹ جو آر سی ڈی اور ساحلی شاہراہ کے سنگم پر واقع ہے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں لسبیلہ چیمبر کے سیکریٹری اور صنعتکاروں کے ایک وفد نے بھی شرکت کی۔ وفاقی حکومت کے اقتصادی مشیر محسن ایم سید نے شرکاء سے اپنے خطاب میں صنعتی انفرااسٹرکچر کی ترقی ملکی و غیر ملکی سطح پر اپنے تجربات بھی بیان کیئے ۔ جن میں انکی کاوشوں کے نتیجے میں متعدد صنعتی اسٹیٹس جو کہ کے پی کے ، پنجاب اور سندھ میں قائم ہیں۔ یہ بلوچستان کا پہلا اقتصادی زون ہوگا جسکی ترقی کیلئے محسن ایم سید جدید بنیادوں پر اپنی ماہرانہ خدمات دینگے ۔ شرکاء کے درمیان مختلف نکات جن میں توانائی کے متبادل ذرائع، کم لاگت میں شمسی توانائی کے ذریعے صاف پانی، کٹنگ ایج ٹیکنالوجی دھاتی سطح روڈ، پانی کے دوبارہ استعمال کا نظام اور بہتر نکاسء آب پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ محسن ایم سید نے کہا کہ اقتصادی زون ترجیحی طور پر تیزی سے مکمل کیا جائیگا۔ وزیراعلی بلوچستان و دیگر اعلی حکام پورے ضلع لسبیلہ میں صنعتی ترقی کیلیئے سنجیدہ ہیں۔ اس سلسلے میں بیک وقت اقدامات کے ذریعے تمام پرانے صنعتی زونز کو بھی آپس میں مربوط کیا جائیگا تاکہ سی پیک کے مغربی روٹ کیساتھ نادرن بائی پاس کراچی اور زیر تعمیر حب بائی پاس کے ذریعے منسلک ہوا جا سکے ۔ سو کلومیٹر کے فاصلے پر مکران ساحلی شاہراہ جو بلوچستان کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ہے ۔ پر بھی پرائیویٹ سیکٹر اور اسلامی بینک کے ساتھ ملکر صنعتی پارکس بنائے جائینگے ۔ اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ موجودہ حکومت بلوچستان مقامی نوجوان طبقے کے طرز زندگی کی بہتری کیلیئے سنجیدہ ہے ۔ محسن ایم سید نے موجودہ اور آئندہ کی صنعتی ضروریات کے پیش نظر تکنیکی تربیت پر بھی زور دیا اور لیڈا اور لسبیلہ چیمبر سے مقامی مزدور افرادی قوت کی تربیت اور رہائشی سہولیات کے بارے میں ڈیٹا مرتب کرنے کو کہا۔ شرکاء نے میٹنگ کے بعد مجوزہ اقتصادی زون کی سائیٹ کا بھی دورہ کیا۔ وفاقی مشیر خزانہ نے تجویز دی کہ لیڈا کو سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلیئے زیادہ زمین کی لیز حاصل کرنی چاہیئے یہ بھی طے پایا کہ اس سلسلے میں ہر پندرہ دن بعد میٹنگ رکھی جائے اور اگلی میٹنگ 14 مارچ کو لیڈا میں رکھنے کا فیصلہ بھی ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.