پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں : ثمینہ ممتاز زہری

0 147

کوئٹہ : پاک فوج اور عدلیہ ملکی سلامتی کے اہم ستون ہیں اور ان اداروں سے متعلق حالیہ پروپیگنڈہ مہم ناقابل معافی جرم ہے۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے پروپیگنڈہ مہم پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حلقوں کی جانب سے ملکی اداروں کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ اور نعرے بازی قابل مذمت اور جمہوریت کیمنافیعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے ملکی اداروں خاص کر عدلیہ اور فوج پر پورا اعتماد اور آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی حالیہ پروپیگنڈا مہم کے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ اس منفی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بننے والے لوگوں کو انتباہ کرتے ہیں کہ خاص کر سوشل میڈیا پر شر پسندوں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جارہا ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اوراس قسم کے منفی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئیکہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ پاک فوج نے مشکل سے مشکل حالات میں ہمیشہ تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کا دفاع کیا ہے اور دشمنوں کو اُن کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا۔پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کیا ہے اور ملکی سلامتی ہر محب وطن پاکستانی کی طرح پاک فوج کے لئے بھی سب سے مقدس ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے، ادارے اور معاشرے کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی حالیہ پروپیگنڈا مہم کومحب وطن پاکستانی یکسر رد کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ اس مہم کا حصہ بننے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو قومی اداروں اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہو یا پاک فوج تمام ادارے مقدس ہیں اور قوم کی آواز ہیں۔ان اداروں نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ ادارے کسی بھی صورت آئین اور قانون کے برعکس کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان پر کوئی حرف آئے۔پاک فوج جس طرح ملک و قوم کی حفاظت کر رہی ہے یہ صرف اللہ کی مدد اور جذبہ ایمانی ہی سے ممکن ہے۔ پاک افواج کا جذبہ ایمانی اور وطن سے محبت کی مثال کہیں نہیں ملتی۔پاک افواج کی وطن کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ملکی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ہماری بہادر افواج نے ملکی دفاع کے لیے ہر دور میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ملکی سلامتی کے لئے پاک فوج نے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ مہم میں شامل عناصر کی بیخ کنی کی جائے۔ قومی اداروں کے خلاف مہم چلانے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے اور ان عناصر کو دوسروں کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کی مہم جوئی نہ کر سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.